واسا کے ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی قابل مذمت  ہے ، غلام نبی مری

واسا کے ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی قابل مذمت ہے ، غلام نبی مری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے محکمہ واسا کے ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے دوسری جانب ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے، اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی نااہلی کی انتہا ہے کہ جب کوئی خوشی کا موقع آتا ہے ملازمین کی تنخواہیں بند کردی جاتی ہے محکمہ واسا کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہے اس سے قبل بھی عید الفطر سے پہلے محکمہ واسا کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تھی اور اب عید الاضحی کی آمد ہے تو بھی ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں مہنگائی کے اس دور میں جہاں ملازمین کے گھروں کی دار و مدار تنخواہ پر ہوں اور وہ تنخواہوں سے محروم ہوں تو کیسے گھر کے چولہے جلیں گی حکومت وقت کے وعدے صرف وعدوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور ملازمین نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے سے ہی ملازمین سراپا احتجاج ہیں حکومت ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے راہ فرار اختیار کررہی ہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں اور ملازمین کے ساتھ حکومت کی ناروا پالیسیوں کے خلاف ہر سطح پر سیاسی و جمہوری انداز میں آواز بلند کی ہے اور ان کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا ہے ہماری جدو جہد کا مقصد بھی یہی ہے کہ مظلوموں و محکوموں کے حقوق کے حوالے سے درپیش مشکلات و مسائل اربابِ اختیار کے سامنے اٹھایا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے ہمیشہ سے عوام اور ملازمین دشمن پالیسیاں اختیار کرتے آئے ہیں اور ملازمین کے پنشن ختم و ریٹائرمنٹ 55 سال کرنا چاہتے ہیں پہلی مرتبہ وفاقی اور بلوچستان کی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جس سے ان کی ملازم دشمن پالیسی آشکار ہو گئی ہے اور نہ یہ حکومتیں ملازمین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ حکمرانوں کی تو یہ حال ہے کہ وہ اپنے لیے آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں اور ملازمین جن کا محکموں کو چلانے میں اہم کردار ہوتا ہے کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور تنخواہوں سے محروم کردیا جاتا ہے ہم ملازمین کے ساتھ ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر واسا ملازمین کو ان کی تنخواہیں ادا کی جائے تاکہ ان کو درپیش مسائل و مشکلات میں کمی آسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!