بلوچستان اسمبلی نے کلکٹر کسٹم اور کیسکو چیف کو20 جولائی کو طلب کرلیا

بلوچستان اسمبلی نے کلکٹر کسٹم اور کیسکو چیف کو20 جولائی کو طلب کرلیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی نے کلکٹر کسٹم اور کیسکو چیف کو20 جولائی کو طلب کرلیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں اراکین اسمبلی کی تجویز پرڈپٹی سپیکر نے کلکٹر کسٹم کو زرعی اجناس کی اسمگلنگ کے حوالے سے بریفنگ کیلئے سپیکر چیمبر میں طلب کیاتھا جمعے کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر سرداربابر موسیٰ خیل نے ایوان کو بتایا کہ کلکٹر کسٹم ایران کے دورے پر ہیں اس بناءپر وہ آج نہیں آسکے انہیں 20جولائی کو سپیکر چیمبر میں طلب کیا جاتا ہے انہوںنے ہدایت کی کہ اراکین اسمبلی 20جولائی کو سپیکرچیمبر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی سپیکر نے چیئر مین پی اے سی اختر حسین لانگو کی تجویز پرکیسکو چیف کو بھی 20جولائی کو سپیکر چیمبر میں طلب کرنے کی رولنگ دی تاکہ کیسکو چیف اراکین اسمبلی کو کوئٹہ شہر میں بجلی کے مسائل اور کیسکو سے متعلق امور پر بریفنگ دے سکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!