کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی طرف سے جعلی ڈومیسائل کے خلاف کارروائی اہم اقدام ہے ، بلوچستان کے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل حاصل کرکے نوکریاں حاصل کرنے سے بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کی حق تلفی ہوئی ہے، گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمتیں حاصل کرکے یہاں کے نوجوانوں کی حق تلفی کی گئی ہے بلوچستان پہلے سے پسماندہ اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے جعلی ڈومیسائل حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ انتہائی اچھا فیصلہ ہے تاہم اب اطلاعات آرہی ہے کہ بعض علاقوں میں ہاتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے یہ پریشان کن عمل ہے جس سے نہ صرف بلوچستان کے عوام میں مایوسی بڑھے گی بلکہ نفرت کو بھی دوام ملے گا حکومت فوری طور پر معاملے کی صاف و شفاف تحقیقات کرائیں۔
