کوئی رپورٹ زمینی حقائق کے برعکس پائی گئی تو متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی‘ جام کمال

کوئی رپورٹ زمینی حقائق کے برعکس پائی گئی تو متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی‘ جام کمال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:محکمہ ملازمتہائے نظم ونسق کے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال عالیانی نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں۔ کہ ان کے ڈویژنز اور اضلاع میں موجود تمام انتظامی دفاتر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے انکے ماہانہ بنیادوں پر دورے کریں۔ اور انکی رپورٹ مرتب کرکے ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو وزیراعلی اور ہر محکمہ کے متعلقہ سیکرٹریز کے پاس جمع کروائے۔ وزیراعلی بلوچستان نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے دوروں کے دوران ہر محکمے کی اچھے کاموں کا تذکرہ کریں اور ساتھ ہی جہاں پر غفلت سے کام لیا گیا یا فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کی گئی۔ اس کو من و عن اسی طرح رپورٹ میں بیان کرنے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔ اور اگر کوئی رپورٹ زمینی حقائق کے برعکس پائی گئی۔ تو متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!