خضدار لیویز فورس نے اندھے قتل کا گھوتی 48 گھنٹوں میں سلجھا دی

خضدار لیویز فورس نے اندھے قتل کا گھوتی 48 گھنٹوں میں سلجھا دی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار (نامہ نگار) خضدار لیویز فورس نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی نگرانی میںاندھی قتل کا گھوتی 48 گھنٹوں میں سلجھا دی ،شعیب احمد محمد حسنی کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار ،آلہ قتل ،مقتول کا موبائل فون بھی برآمد ملزمان نے احتراف جرم کر لیا ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ نے لیویز ہیڈ کوارٹر خضدار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 کو خضدار شہداد کوٹ قومی شاہراہ پر ایک گاڑی سے سرکٹی لاش ملی تھی جسے شناخت کے لئے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی شناخت شعیب احمد ولد احمد کے نام سے ہوئی ورثاءکا کہنا تھا کہ ان کا کسی سے کوئی دشمنی نہیں اندھی قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتار لیویز فورس کے لئے چیلنج سے کم نہیں تھا اس حوالے سے لیویز فورس نے اینٹلی جنس بنیاد پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے متعدد لوگ گرفتار کئے گئے خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس بنیادوں پر میری نگرانی میں لیویز فورس نے زیدی میں چھاپہ مارکر صدام حسین ولد حاجی قمرالدین کو گرفتار کر لیا تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے دوسرے ساتھی کی بھی نشاندہی کی جس پر خضدار سے دوسرے ملزم نعمت اللہ ولد عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا دونوں ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرنے کے علاوہ مقتول شعیب احمد کی موبائل بھی برآمد کر لی گئی اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ کا کہنا تھا کہ اندھی قتل کا یہ واقعہ ہمارے لئے چیلنج تھا اور اللہ تعالیٰ کی کرم سے ہم عوام کی توقعات کے عین مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے ملزمان نے شعیب احمد کو قتل کیوں کیا ان کے مقاصد کیا تھے اس متعلق تفتیشی عمل جاری ہے جو بھی تفصیلات ہونگے اس متعلق میڈیا کو مزید آگاہی فراہم کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!