کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت ہاو¿سنگ سیکٹر کے شعبے میں فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں تعمیراتی کاموں میں تیزی، ون ونڈو آپریشن کا اغاز اور ہاو¿سنگ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات، سیکرٹری یو پی اینڈ ڈی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلییو، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیسکو سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ہاو¿سنگ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی جس کیلئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں متعلقہ محکموں کے آفیسر بیٹھیں گے اور اسکا مقصد کیو ڈی اے کی طرف سے لوگوں کو این او سی کے حصول کے عمل کو بھی آسان بنایا جائیگا اور ون ونڈو آپریشن کے آغاز سے این او سی کے حصول کا زیادہ سے زیادہ وقت 15 سے 20 دن ہوگا انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو درپیش تمام چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اجلاس منعقدکیا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں ہاو¿سنگ ، تعمیر و ترقی سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جسکا مقصد لوگوں کو کم لاگت رہائش فراہم کرنا ہے، جو اپنے گھر کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے۔ یہ تعمیراتی صنعت سے متعلق اور سہولیات کی فراہمی میں آسانی کے لئے قوانین کو بھی آسان بنا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمارتوں کے ڈیزائین اور اسٹرکچر انجنئیرنگ قوانین کے مطابق ہوں تو اونچی عمارتوں کی تعمیر میں کوئی حرج نہیں ہے اور اس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوگا۔
