سینیٹر رضا ربانی کا احتساب کا نیا قانون لانے کا مطالبہ

سینیٹر رضا ربانی کا احتساب کا نیا قانون لانے کا مطالبہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد (کوہ یار نیوز ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں جو باتیں ہوئی ہیں یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور اس فیصلے کے بعد ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے بعد دیگر عدالتیں بھی آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانتوں کے موقع پر انصاف کریں گے انہوںنے کہاکہ احتساب کا عمل بہت ضروری ہے اور درحقیقت پاکستان کے اندر اور اکثر پارلیمان میںکہا جاتا ہے لیکن پاکستان کی پہلی اسمبلی نے جو پہلا قانون پاس کیا وہ کرپشن کے خاتمے کا قانون تھاانہوںنے کہاکہ پاکستان میںایک ہی قانون کے 5معیار بن چکے ہیں پاکستان کے حکمران طبقے کے لئے الگ قانون پاکستان کے اشرافیہ کے مددگاروں کےلئے مختلف اور طاقتور حلقوں کےلئے الگ قانون اور عام شہریوں پر قانون کا اطلاق الگ طریقے سے ہوتا ہے انہوںنے کہاکہ عوام کو سستے انصاف کی فراہمی پارلیمان کا اولین فریضہ ہے اور سینیٹ آف پاکستان نے اپنا یہ کردار ادا کیا ہے اور سفارشات تیار کی مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے انہوںنے کہاکہ آج پھر ایک موقع آیا ہے کہ یہ ایوان اپنا تاریخی کردار ادا کرے اور سپریم کورٹ کی ججمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے احتساب کے طریقہ کار کا تعین کرنا ہوگا انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک میں ایک فیڈرل اکا?نٹیبیلٹی کمیشن کی ضرورت ہے اور اس میںتمام ترافراد کےلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے اور کرپشن میں ملوث افراد کو ایک ہی قانون اور طریقہ کار کے مطابق سزا دی جائے انہوں نے کہاکہ اس احتساب کمیشن میں عدلیہ ،انتظامیہ ،فوج اور دیگر اداروں کی نمائندگی ہونی چاہیے انہوںنے کہاکہ آج جو اختیارات چیرمین نیب کے پاس ہیں وہ ایک شخص سے لیکر کمیشن کے حوالے کئے جائیں تاکہ وہ کمیشن فیصلہ کرسکے اورملک میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہونا چاہیے انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں دونوں ایوانوں پر مشتمل ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے او ر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کمیٹی کی تشکیل اور ٹائم فریم دیا جائے انہوںنے کہاہ اگر پارلیمان اپنا تاریخی کردار ادا نہیں کرتی ہے تو یہ پارلیمان تاریخ کی مجرم ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!