باعزت ،باوقارسماج کی تشکیل میں ہمارا انفرادی کردار اہم ہے ‘ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

باعزت ،باوقارسماج کی تشکیل میں ہمارا انفرادی کردار اہم ہے ‘ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ باعزت ،باوقارسماج کی تشکیل میں ہمارا انفرادی کردار اہم ہے ،معاشرے کو خود احتسابی کے عمل سے گزر کراپنے اندر موجود کمزوریوں کا خاتمہ کرناچائیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں مجلس دانش وفکر کے تحت چار روزہ آن لائن فیسٹیول کے اختتامی روز ویڈیولنک کے ذریعے مشاورتی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق نگران وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی، ماہر تعلیم زاہد جان مندوخیل ، بزرگ دانشور منیر بادینی بھی مشاورتی نشست کا حصہ تھے جبکہ عبدالمتین اخونزادہ نے میزبانی کی، مشاورتی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمارا شمار دنیا کی پسماندہ ترین ملت میں ہوتا ہے، دنیا کی سیاست میں ہماری کوئی حیثیت دکھائی نہیں دے رہی حالیہ کورونا کی وباءنے ایک مرتبہ پھر ہماری پسماندگی میں اضافہ کیا ہے ایسے میں ایک باعزت اورباوقارقوم بننے کیلئے ہمیں خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ کورونا سے پہلے بھی دنیا کی تاریخ میں کئی قدرتی آفات اور جنگیں آئی ہیں جنہوں نے قوموں کو سوچنے پر مجبور کیا کورونا کی حالیہ وباءنے ہمیں بھی سوچنے کا موقع دیا کہ بحیثیت سماج اپنا موازنہ کرکے اپنے اندر موجود کمزدوروں کو ختم کرکے ایک باعزت اور باوقار سماج کی تشکیل نو کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سماج کو پسماندگی سے نکلنے کیلئے تعلیمی اداروں کو کھول دینا چائیے ماحولیاتی آلودگی کو بڑھنے سے روکنے کیلئے باقاعدہ ایک پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ جس خوبصورت دنیا کو اللہ پاک نے ہمارے لیے تخلیق کیا ہے اسے برباد ہونے سے بچایا جاسکے اور جنگلی حیات بہتر زندگی گزار سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دیہاتوں کو آباد کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ حالیہ وباءمیں سامنے آیا ہے کہ صوبہ کے دور دراز علاقوں میں شہری علاقوںکی نسبت کورونا کے کیسز نہ ہونے کے برابر رپورٹ ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!