بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ، پشین  میں  3غیرقانونی ٹرانسفارمرز اُتار دیئے

بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ، پشین میں 3غیرقانونی ٹرانسفارمرز اُتار دیئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: ۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی ٹیمیں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے اس سلسلے میں پشین سرکل کے تحت ایکسئن پشین ڈویژن کی ٹیموں نے پشین ملک یار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3غیرقانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جنہیں کیسکواسٹورمیں جمع کرادئیے گئے۔ اسی طرح علی زئی اور یارو سب ڈویژن کے علاقوں میں کمیونٹی واٹر سپلائی کے 7کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیزکارروائی کے دوران پشین شہرمیں 33گھریلوجبکہ 18کمرشل نادہندگان کے برقی کنکشنزبھی منقطع کردئیے گئے۔ کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ بجلی بل اور بقایاجات فوری طورپر جمع کرائیں تاکہ اُنہیں بجلی منقطع ہونے جیسے زحمت کاسامنانہ کرناپڑسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!