اوکاڑہ ، اغواءبرائے تاوان کا ڈراپ سین، اپنی ہی بہن او ر بہنوئی اغوار کا ر نکلے

اوکاڑہ ، اغواءبرائے تاوان کا ڈراپ سین، اپنی ہی بہن او ر بہنوئی اغوار کا ر نکلے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اوکاڑہ : اغواء برائے تاوان کا ڈراپ سین، اپنی ہی بہن او ر بہنوئی اغوار کا ر نکلے ، پولیس نے 20لاکھ تاوان کے لیے اغواءکیے گئے حسنین رضا کو بازیاب کرواتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق 22جولائی کو تھانہ بصیر پور میں مدعی عامر رضا نے اطلا ع دی کے میرے بھائی حسنین رضا کو نامعلوم افراد اغوائ کرکے لے گئے جس پر مقامی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ اندارج کرتے ہوئے مغوی کی تلاش شروع کردی اطلا ع پاتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعیدملک موقع پر پہنچ گئے اور ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی کی نگرانی میں ڈی ایس پی دیپالپور عابدحسین ظفر کی سربراہی میں دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی کو 24گھنٹوں کے اندر بازیاب کرواکر ملزمان کو انصاف کے کٹہر ے میں لایا جائے دونوں ٹیموں نے احکاما ت پر من وعن عمل کرتے ہوئے روائتی اور جدید طریقوں سے استعفاد کرتے ہوئے مغوی حسنین رضاکو 24گھنٹوں میں بازیاب کروالیاایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان مغوی کی بہن کائنات فاطمہ اور بہنوئی عمران ہیں جنہوں نے اشمل نامی شخص سے ملکر پلان بنایا کہ حسنین رضا کو اغواکرکے 20لاکھ روپے رقم بطور تاوان حاصل کی جائے مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناصر ف مغوی کو صیح سلامت بازیاب کیا بلکہ تینوں ملزمان کائنات فاطمہ، عمران اور اشمل کو بھی گرفتارکرلیا کامیاب کارروائی پر ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے ایس ایچ او بصیر پور SI جاوید خان سمیت پولیس ٹیم کے لیے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر دیپالپور بار ایسوسی ایشن میاں فخر حیات وٹو صدر مرکزی انجمن تاجران بصیرپور محمد امجد بشیر سیلمی صدر عوامی فلاحی سوسائیٹی بصیرپور حاجی محمد اکرم ھاشمی صدر پاکستان تحریک انصاف میاں افتخار احمد چھچھر صدر سبز منڈی بصیرپور حاجی اکرم پھلوان صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بصیرپور ڈاکٹر صبح صادق مھار صدر موٹر سائیکل ایسوسی ایشن بصیرپور قاضی زاھد وسیم صدر صرافہ ایسوسی ایشن بصیرپور مختار احمد زرگر ملک حقنواز یاسین مجاھد حافظ محمد عمران بھٹی محمد ارشد صدر عوامی پریس کلب بصیرپور مختار احمد وٹو میاں فاروق احمد جتالہ نے کھا کہ ایس ایچ او بصیرپور جاوید خاں چوکی انچارج مھر طارق ٹیم رات محنت کی اور دو دن اندر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا اور مغوی کو بھی بازیاب کرایا اس موقع پر تمام شخصیتات نے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ شمش الحسن درانی اور انکی ٹیم ڈی ایس پی دیپالپور عابد حسین ظفر ایس ایچ او بصیرپور جاوید خاں انچارج انویسٹی گیشن بصیرپور حاجی مرتضے بلوچ چوکی انچارج مھر طارق اور محرر نزیر احمد کی طرف بھترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!