خوشنما اعلانات سے نہیں ترقی خوشحال کے سفر سے ملتی ہے ‘ جماعت اسلامی

خوشنما اعلانات سے نہیں ترقی خوشحال کے سفر سے ملتی ہے ‘ جماعت اسلامی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو حکومت کے خوشنما اعلانات بے عمل وعدوں سے ترقی نہیں ملتی یہاں کے عوام کو ترقی وخوشحالی کے سفر میں شامل کرنا ہوگا یہ اسی صورت ممکن ہے کہ صوبے ومرکزمیں دیانت دار حکومت ہو اورلوٹ مار ختم ہوجماعت اسلامی لوٹ مار کے خاتمے اور دین دار دیادار حکومت کیلئے کوشاں ہے ۔ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر صرف جماعت اسلامی جیسی دیانتدار اور مخلص قیادت ہی ڈال سکتی ہے ۔مساجد ومدارس کو آباد کرنے والے اللہ کی نیک وصالح اور منتخب لوگ ہوتے ہیںان خیالات کا اظہارانہوں نے مستونگ میں مدرسہ مصباح القرآن کے افتتاح کے موقع پر بعدازاں جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمدماندائی ،امیر جماعت اسلامی مستونگ حافظ خلیل الرحمان شاہوانی ،محمد ساجد تونیوودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہاکہ 70 سال سے قوم کو سبز باغ دکھانے اور تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے ملک وملت کو اندھیروں میں دھکیل دیاہے ہر طرف لوٹ مار جاری ہے پوچھنے والاکوئی نہیں۔ عوام غربت ، جہالت ، مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوںتنگ آ کر خود کشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ عام آدمی تعلیم ، صحت اور انصاف کی سہولتوں سے محروم ہے ۔ جب تک اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ نظام سے روگردانی کا رویہ ترک نہیں کیا جائے گا ، مسائل ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھتے رہیں گے ۔ نظریاتی مملکت قیام پاکستان کے لیے ہمارے اسلاف نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں ۔ لاکھوں مسلمانوں کو شہید کردیا گیا ۔ شیر خوار بچوں کو نیزوں پر اچھالا اور بہنوں اور بیٹیوں کی عزتوں کو پامال کیا گیا لیکن قیام پاکستان کے بعدجو لوگ ملکی اقتدار پر مسلط ہوئے انہوںنے ان تمام قربانیوں کو ضائع کردیا اور ملک پر دوبارہ وہی انگریز کا نظام مسلط کردیا ۔جب تک ملک کو تحریک پاکستان کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کیا جاتا ، تبدیلی کا کوئی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ جماعت اسلامی اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے اور اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کو اپنی منزل سمجھتی ہے عوام سیکولراور لبرل نظام کے حامیوں اور ڈگڈی بجا کر مجمع لگانے والوں کے چنگل سے نکل کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!