پاک افغان سرحد پر کھولی گئی پانچوں سرحدی راہداریاں ٹرکوں کی آمدورفت کیلئے فعال کردی گئیں‘ محمد صادق

پاک افغان سرحد پر کھولی گئی پانچوں سرحدی راہداریاں ٹرکوں کی آمدورفت کیلئے فعال کردی گئیں‘ محمد صادق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:افغانستان کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر حال ہی میں کھولی گئی پانچوں سرحدی راہداریاں ٹرکوں کی آمدورفت کیلئے فعال کردی گئی ہیں ۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ فعال کی گئی سرحدی راہداریوں میں طورخم ، غلام خان،خرلاچی ، انگوراڈہ اور چن شامل ہیں۔محمد صادق نے کہاکہ حکومت بہتر اور موثر نظم ونسق کے ذریعے ٹرکوں کو کلیئر کرنے کے عمل کو تیزکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرکوں کو کھڑا کرنے کی تمام نجی جگہوں کو ختم کردیاگیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!