پشین:پشین کے علاقے توبہ کاکڑی سے انجمن تاجران ودکانداران ضلع پشین کے صدر اور پشتونخوامیپ کے علاقائی کمیٹی ممبر نصیب اللہ کلیوال کاکڑ پر تشدد اور ان کا چچا زاد بھائی کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق نصیب اللہ کلیوال کااپنے چچا زاد بھائی خالد خان کے ہمراہ توبہ کاکڑی کلی ولمہ سے پشین آرہے تھے کہ کلی چنار کے قریب دو گاڑیوں میں مسلح نقاب پوش افراد نے گاڑی کو روکا اور اسلحہ کے زور پر اغوا کیا تشدد کے بعد نصیب اللہ کلیوال کو شدید زخمی حالت میں کلی گلی کے قریب چھوڑ دیا جبکہ ان کے چچا زاد بھائی خالد خان کوفورنر گاڑی سمیت اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے نصیب اللہ کلیوال کو زخمی حالت میں سول اسپتال پشین لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گءبرشور لیویز نے مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملزمان مطیع اللہ سفر خان اور عبدالحنان کی تلاش شروع کردی۔





