گھوٹکی کے علاقے میں پولیس نے 8 ماہ قبل مرغا کی لڑائی پر جوا لگانے والے ظفر میرانی اور اس کے مرغ کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق مرغ کے مالک کی ضمانت پر رہائی ہو گئی تھی لیکن مرغ ابھی تک پولیس کی تحویل میں تھا۔ اسیر مرغے کی رہائی کے لیے اس کے مالک ظفر میرانی نے عدالت سے رجوع کیا جسے عدالت کے حکم پر پولیس نے رہا کر دیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبر میڈیا پر آئی تھی کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مرغا لڑوانے والے ملزمان نے تو عدالت سے ضمانتیں کرالیں لیکن مرغا اپنی ضمانت نہ کرا سکا ، سات آٹھ ماہ سے عدالت میں پیشیاں جاری ہیں۔ یہ مرغا پولیس اہلکاروں کے لیے اذیت کا باعث بنا ہوا تھا، تھانے میں موجود اہلکار مرغے کی دیکھ بھال اور خوراک سے بھی پریشان ہو گئے ہیں۔ اہلکار نے مرغے کو درخت کے تنے سے باندھ رکھا ہے، جس کا کہنا ہے کہ یہ ڈر بھی لگا رہتا ہے کہ کہیں کوئی جانور مرغے کو کھا نہ جائے






