چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین رانگ کا وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ

چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین رانگ کا وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راولپنڈی: چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین رانگ نے وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔ چینی وفد کو آرمی چیف کا پیغام پہنچایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے چینی وفد کا استقبال کیا، چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین رانگ کی وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر آمد پی ایل اے کی 93 ویں یوم تاسیس کے سلسلےمیں ہوئی۔ چینی ڈیفنس اتاشی نے آئی ایس پی آر میں تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف اور مسلح افواج کی طرف سے مبارکباد دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے، پاک چین تعلقات میں دونوں ممالک کے دوران افواج قلیدی حیثیت رکھتی ہیں، دونوں مسلح افواج کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر کا پیغام بھی اس موقع پر پڑھا گیا۔ جس میں چینی سفیر نے کہا اسٹریٹجک روابط میں فوجی تعلقات کی خصوصی اہمیت ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی تعاون جاری رہے گا۔ چینی ڈیفنس اتاشی کا کہنا تھا پاک چین عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے، باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت آئی ہے، انسداد کورونا سمیت ہر شعبہ میں باہمی کوششیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!