کورونا وبا کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے، عالمی ادارہ صحت

کورونا وبا کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے، عالمی ادارہ صحت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے، دنیا کے بیشتر لوگ وائرس کے خطرے سے دوچار رہیں گے، دنیا کو وبا کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا۔ سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ صدی میں ایک بار آنے والی یہ ایک ایسی وبا ہے جس کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ ٹیڈروس ایڈہانوم نے مزید کہا کہ دنیا کے بیشتر لوگ خصوصاً ان ممالک میں جہاں اس کی شدت زیادہ ہے وائرس کے خطرے سے دو چار رہیں گے، جو ممالک یہ سمجھ رہے تھے کہ وبا کا بدترین دور گزر گیا وہ اب دوبارہ سے وبا کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وبا کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!