بلوچستان: اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع

بلوچستان: اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق تجارتی مراکز ہفتے سے جمعرات تک صبح نو سے رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جکہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق تندور، دودھ دہی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھولے جاسکتے ہیں تاہم سنیما، فارم ہاؤسز، شادی ہال اور پکنک پوائنٹس بند رہیں گے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے آج سے ختم کردیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیصلہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے پر کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!