نوشکی:سبی ‘ کوئٹہ سے بچے سمیت تین افراد کی لاشیں ملی ہیں سبزل روڈ ‘ خروٹ آباد اور سبی سے لاشیں ملی ہیں جس میں بچے کی شناخت نصیر احمد ولد نور احمد جبکہ سبی سے ملنے والے لاش کی شناخت حسین الدین کے نام سے ہوئی ہے اسی طرح تیسری لاش کی شناخت نہیں ہو سکی بچے کی لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی اسی طرح ہزارگنجی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رمضان ولد حاجی محمد عالم کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔
