اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن عبدالسالک خان کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نو مقرر چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن صوبے میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عبدالسالک خان کاشمار ملک کے سینیئر ترین بیوروکریٹس میں ہوتا ہے انھوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے، ان کی ان خدمات پر انھیں بیرون ممالک مختلف اعزازات سے نوازہ گیا ہے جو کہ بلوچستان کے لئے اعزاز ہے، چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے اپنی سروس کے دوران ہمیشہ میرٹ کو اولیت دی، قاسم خان سوری نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق ہونے کی بنا پر ہمیں ان پر فخر ہے ،اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ یہاں کے پڑھے لکھے طبقات اور بالخصوص نوجوانوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور سفارش اور اقربا پروری کے کلچر کا خاتمہ ہوگا، انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں لوگوں کو روزگار ملے، غریب اور پسماندہ طبقات کو ان کا حق ملے، جو امیدوار قابل اور ذہین ہیں اگر انھیں ان کی قابلیت کے مطابق ملازمتیں مل جائیں تو ان کا احساس محرومی دور ہوگا، اور اہل افراد کے آگے آنے سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
