بیروت :لبنانی صدر میشال عون نے بیروت دھماکوں کی عالمی تفتیش کرانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر عون نے دعویٰ کیا کہ دھماکا کسی میزائل حملے یا حکام کی غفلت کا نتیجہ تھا۔ دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے بھی ایسی خبروں کو رد کر دیا ہے کہ ایمونیم نائٹریٹ کی بھاری مقدار ان کی تنظیم نے سٹور کر رکھی تھی۔ بیروت میں منگل کے روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک جب کہ تین ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔






