رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد کے درمیان رہے گی، موڈیز

رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد کے درمیان رہے گی، موڈیز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی مرتب کردہ جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نجی شعبے سے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کے پاس آئندہ 12 سے 18ماہ کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے زرمبادلہ کے ذخائر دستیاب ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے پاکستان میں فارن ایکس چینج کی دستیابی رہے گی۔ کورونا وبا کی وجہ سے بڑھنے والے حکومتی اخراجات سے معاشی اشاریے دبا میں رہیں گے۔ مالی سال 2021 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔موڈیز نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ اب بھی قرضے دینے والے نجی شعبے کو محدود پیمانے پر نقصانات کے امکانات ہیں لیکن بی تھری ریٹنگ محدود پیمانے ہونے والے نقصانات کو تحفظ دیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!