اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پارٹی کے بانی رہنماءشہید نواب امان اللہ زہری اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی کی مناسبت سے 17اگست کو بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی جس میں شہید نواب امان اللہ خان زہری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا نواب امان اللہ زہری اور ان کے آباﺅ اجداد نے قومی تحریک کیلئے بے شمار قربانیاں دیں جس کی تاریخ میں کم مثالیں ملتی ہیں مرکزی سطح پر کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائیگا جبکہ تمام اضلاع کے عہدیدار‘ صدورو ‘ جنرل سیکرٹریز ‘ آرگنائزر ‘ ڈپٹی آرگنائزر کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ شہید امان اللہ خان زہری کی برسی عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے اپنے اپنے اضلاع میں تعزیتی ریفرنس منعقد کریں ۔
