کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) صوبے کے چار اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے80مریضوں سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد12224ہوگئی،صوبے میں 1303مریض زیر علاج ہیں ، محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو 987افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اس دوران صوبے کے4 اضلاع میں 80مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد12224 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 173مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد10 ہزار 783 ہوگئی ہے جبکہ 1303 مریض زیر علاج ہیں،بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 138ہے ،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی شرح 88فیصد ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی شرح گیارہ فیصد جبکہ شرح اموات ایک فیصد ہے ۔10افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے
