شہداء کی ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ان کے فلسفہ پر عمل کرنا ضروری ہے ،  حاجی ہاشم نوتیزئی

شہداء کی ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ان کے فلسفہ پر عمل کرنا ضروری ہے ، حاجی ہاشم نوتیزئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین(نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے زیر اہتمام شہیدنواب امان اللہ خان زرکزئی اور انکے ساتھیوں کی پہلی برسی کے موقع پر دالبندین پریس کلب کے ہال میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بی این پی چاغی کے ضلعی صدرکامریڈ منان آزاد نے کی جبکہ مہمان خاص پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور ایم این اے حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی تھے۔ تعزیتی ریفرنس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کے بعد شہدائے زہری کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے ان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی، بی این پی چاغی کے ضلعی صدرکامریڈ منان بلوچ، نائب صدر ملک جاوید محمدحسنی، جنرل سیکرٹری ثناء اللہ بلوچ، تحصیل دالبندین کے صدر میریار محمد مینگل، ادریس بلوچ، کامریڈ احمد یار بلوچ، وقار ریکی، داودثناء اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے بانی رہنما شہید نواب امان اللہ خان زہری انکے نواسے شہید میرمردان خان زہری، ساتھیوں شہید مشرف زہری اور شہیدسکندر گورشانی کو بلوچ قومی تحریک اور بلوچستان کے لیئے لازوال قربانی دینے پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے مادر وطن بلوچستان کی آبیاری، ساحل وسائل کی دفاع اور بلوچ قومی حقوق کی حصول کے لیے کے لیئے سینکڑوں کارکنان و رہنماؤں کی قربانی دی ہے اسی بی این پی کو شہداء کی جماعت کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے ان کے فلسفہ پر عمل کرنا ضروری ہے۔ شہیدامان اللہ خان زہری گوکہ جسمانی طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں مگر انکی سوچ و فکر پر عمل پیرا ہوکر ہم قومی تحریک کو اگے لے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی ہر فورم پر بلوچستان کے حقوق کا دفاع کررہی ہے۔ لاپتہ افراد کے معاملے پر بی این پی نے واضح موقف اپنایا جس کی وجہ سے سینکڑوں لاپتہ افراد بازیاب ہوئے لیکن افسوس کہ بلوچستان میں امن و امان کو تیس نہس کرنے والی قوتوں نے ان کوششوں کو سبوتاژ کیا اور حکومت کی جانب سے اس مسئلے سمیت بی این پی کے دیگر جائز و آئینی نکات پر عدم عملدرآمد کے سبب پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!