شہید نواب امان اللہ زہری کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں  ،  حاجی غلام حسین بلوچ

شہید نواب امان اللہ زہری کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، حاجی غلام حسین بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خاران-بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے سابق رکن حاجی غلام حسین بلوچ نے شہدہ زہری شہید نواب امان اللہ خان زہری علی مردان زہری سکندر کورشان مشرف زہری و دیگر کو انکی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ھیکہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں مرکزی لیڈر شپ سمیت کارکنوں کے شہادت کی لمبی فہرست ہے جھنوں نے سرزمین بلوچستان کے سائل و سائل کے دفاع اور حق حاکمیت کی جہدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوئے انھوں نے کہا کہ شہید نواب امان اللہ خان زہری ایک قبائلی اور سیاسی شخصیت تھے جنکے شہادت سے اہل بلوچستان کو دلی دکھ ہوئی انھوں نے کہا کہ شہید نواب امان اللہ زہری کی سیاسی جہدوجہد بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے لیئے مشعل راہ ہے کیونکہ انھوں نے محکوم و مظلوم عوام کے حقوق کی حصول میں جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہید نے پوری زندگی بلوچستان کے عوام کی سیاسی سماجی و قبائلی خدمات ادا کرتے ہوئے بی این پی کے ہردلعزیز قیادت سردار اخترجان مینگل اور انکے کاروان کا شانہ بشانہ ہو کر پارٹی پرچم کو بلند سربلند رکھا حاجی غلام حسین بلوچ نے کہا کہ شہید نواب امان اللہ زہری کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جو رہتی دنیا تک یاد رہینگے حاجی غلام حسین بلوچ نے شہید امان اللہ زہری علی مردان زہری و دیگر شہدہ کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کرتے ہوئے انکے خاندان سے دلی ہمددری کا اظہار کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!