نادیہ اشرف نے ذاتی مشکلات سے تنگ آکر خودکشی کی ہے

نادیہ اشرف نے ذاتی مشکلات سے تنگ آکر خودکشی کی ہے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

جامعہ کراچی کی پی ایچ ڈی کی طالبہ کی خودکشی کا معاملے پر ترجمان انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) کا کہنا ہے کہ نادیہ اشرف نے اگر خودکشی کی تو ذاتی مشکلات سے تنگ آ کر کی ہے۔ انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز کے ترجمان کے مطابق خودکشی کرنے والی کراچی یونیورسٹی کی طالبہ نادیہ اشرف پہلے ڈاکٹر امین سوریا کی طالب علم تھیں۔ ترجمان آئی سی سی بی ایس کے مطابق ڈاکٹر امین سوریا کے بعد ڈاکٹر اقبال چوہدری کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کر رہی تھیں۔ ترجمان آئی سی سی بی ایس کا کہنا ہے کہ نادیہ اشرف کو بحیثیت طالبعلم دی جانے والی رقم بند کر دی گئی تھی، نادیہ اشرف نے اگر خودکشی کی تو ذاتی مشکلات سے تنگ آکر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!