کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہاہے کہ بلوچستان پولیس کو کمپیوٹرائزیشن کے جدید دور میں داخل کرکے عوام کو ان کی دہلیز پر آٹھ سہولیات جن میں کریکٹر سر ٹیفکیٹ ، ابتدائی ڈرائیونگ لائسنس ، بین الا اقوامی ڈرائیونگ لائسنس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس پولیس ویریفکیشن کرایہ داران کا اندراج بمعہ تصدیق گھریلوں ملازمین کا اندراج و تصدیق ضروری کاغذات کی گمشدگی اور ملنے کی رپورٹ شامل ہیں۔ پولیس نے پنجاب اور سندھ سمیت اسلام آباد کے 16لاکھ کریمنل افراد کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے اور عوام کی سہولت کیلئے ”پولیس موبائل خدمت مرکز “یونٹ کا قیام عمل میں لایا ہے۔ اس حوالے سے 597لوگوں کو ماسٹر ٹرینر کی تربیت دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پولیس موبائل خدمت مرکز کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کمپوٹرائزیزیشن نیٹ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹبلری اکرم نعیم بھروکہ ، ایڈیشنل آئی جی جہانزیب خان جوگیزئی ، آئی ٹی شعبہ کے سربراہ حلیم ناصر زیدی ، اے آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ سمیت دیگر افیسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ کہ بلوچستان پولیس کو ڈیجیٹیلائزیشن 2020کا سالا قرار دیا تھا۔ اور پولیس کو جدید دور میں داخل کرنے کیلئے کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا اور ہم نے جو ہدف مقرر کیا تھا ا س پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور انکی خدمت کیلئے ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی خاطر پولیس موبائل خدمت مرکز یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں دو بسوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرتے ہوئے تیار کیا گیا جس کا مقصد ان بسوں کو مختلف آبادی والے علاقوں اور محکموں میں بھیج کر لوگوں کو ان کی دہلیز پر آٹھ قسم کی سہولیات جن میں آٹھ سہولیات جن میں کریکٹر سر ٹیفکیٹ ، ابتدائی ڈرائیونگ لائسنس ، بین الا اقوامی ڈرائیونگ لائسنس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس پولیس ویریفکیشن کرایہ داران کا اندراج بمعہ تصدیق گھریلوں ملازمین کا اندراج و تصدیق ضروری کاغذات کی گمشدگی اور ملنے کی رپورٹ شامل ہیں شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ایک چھتری تلے تمام سہولیات دستیاب ہو۔ اس لئے ہم نے پولیس کی دو ناکارہ بسوں کو ملتان بھیج کر انہیں جدید ہارڈوئر اور سافٹ وائر کے ساتھ لیس کروا کر 62کمپیوٹر اآپریٹر کو نئے سافٹ وئیر کی تربیت دی اور سامان بھی یقینی بنانے کے علاوہ منصوبے کو چلانے کیلئے 9سافٹ وئرز جن میں پولیس موبائل خدمت مرکز سافٹ وئیر ، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ، پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ، ڈرائیونگ لائسنس سافٹ وئیر ، کریکٹر سافٹ وئیر، کریمینل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ، کرایہ داران کا اندراج ایمپلائز رجسٹریشن اینڈ ویریفکیشن سسٹم شامل ہیں ان تمام کو آپریشنل کر دیا گیا ہے
