مون سون کی بارشیں ‘9اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان

مون سون کی بارشیں ‘9اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:پی ڈی ایم اے بلوچستان نے صوبے کے نواضلاع میں مون سوں بارشوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ،ژوب ،موسی خیل ، سبی ،بارکھان کوہلو ، لس بیلہ ،لورالائی ،آواران اور خضدار میں 25سے 27اگست طوفانی بارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے بلوچستان نے صوبے کے نواضلاع میں مون سوں بارشوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ ارسال کردیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ ژوب ،موسی خیل ،بارکھان کوہلو ، سبی ،لس بیلہ ،لورالائی ،آواران اور خضدارمیں 25سے 27اگست طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ان علاقوں کے پہاڑوں پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے سیلابی ریلے آسکتے ہیں ،پی ڈی ایم اے نو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں متعلقہ عملے اور مشینری کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!