اسلام آباد:پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے اپیل کی کہ بلوچستان میں بارش متاثر عوام اور انفراسٹرکچر کو بچانے کے لیئے سب کو نظر آتا ہوا و عملی طور امدادی اقدام اٹھائیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ یہ بہت تکلیف دہ ہے کہ امدادی کاروائیوں کے متعلق بیانیئے میں بلوچستان کو بہت کم جگہ مل رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سیلاب میں پھنسنے ہمارے بلوچ بھائیوں و بہنوں کو مطلوب امداد فراہم کی جانی چاہئے،بارش و سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے،بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی ہونے والے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
