نوشہرہ میں کتے کو پتھر مارنے پر سگے بھائی نے بھائی اور بھتیجےکو قتل کردیا

نوشہرہ میں کتے کو پتھر مارنے پر سگے بھائی نے بھائی اور بھتیجےکو قتل کردیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشہرہ کے علاقے رشکئی میرہ بار خیل میں کتے کو پتھر مارنے کے تنازعہ پر سگے بھائی نے اپنے بڑے بھائی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین کے مطابق مقتول کے بیٹے حسین احمد نے بتایا کہ اس کے چچا محمد باز کے کتے کو نامعلوم افراد نے پتھر مارا لیکن اس نے والد مغل باز اور بھائی واصف خان پر الزام لگاکر جھگڑا شروع کردیا اور ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے وہ دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!