وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ سے ساز و آواز گروپ کے وفد کی ملاقات

وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ سے ساز و آواز گروپ کے وفد کی ملاقات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

قلات(نامہ نگار)وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ سے ساز و آواز گروپ کے وفد کی ملاقات گلوکاروں اور سازندوں کو درپیش مسائل سے آغاہ کیا گیاوزیر ثقافت نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان سازو آواز گروپ کا ایک وفد نامور گلوکار استاد عظیم جان کی قیادت میں وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ سے ملاقات کی وفد میں ا بلوچستابن سازو آواز گروپ کے صوبائی صدر استاد تاج محمد تاجل استاد نذر علی استاد مسعود النبی مینگل ا ستاد بابل ایم نعیم خان ولی محمد رضیہ سلطانہ زاہدہ بلوچ بلقیس شاہوانی گلبہار بلوچ و دیگر شامل تھے اس موقع پر استاد عظیم جان استاد مسعود النبی استاد تاج محمد تاجل نے وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ کو بلوچستان کے غریب گلو کاروں اور بجت کاروں کے مسائل سے آگا ہ کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گلو کار کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں حکومت کی طرف سے نہ تو کوئی وظیفہ اور نہ ہی کوئی مرعات دیا جاتا ہے قوم اور زبان کی خدمت کرنے والے ان سفید پوش طبقے کو ہر لحاظ سے یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے جو کہ مقامی گلوکاروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں جس پر وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ فن کار ملک کے سفیر ہوتے ہیں ان کے مسائل کو حل کرنا حکومت وقت کا کام ہے مجھے بہت خوشی ہے کہ بلوچستان ساز وآواز میں بلوچستان میں بولنے والی تمام زبانوں کے گلوکاروں اور سازندوں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ محبت اور بھائی چارہ کا اعلیٰ مثال ہیں انہوں نے کہا کہ فن کار اپنے فن کے زریعہ امن و شانتی کا پیغام پھیلاتا ہے انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان کے تمام فنکار وں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے جس پر بلوچستان سازو آواز گروپ کے قائدین نےان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ بلوچستان کے گلو کاروں اور سازندوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!