کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ صاحب کو انکے تحفظ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے محفوظ مقام پہ منتقل کیاہے۔ آج کوئٹہ میں بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ محسن داوڑ ہمارے محترم مہمان ہیں انکی سیکورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔عوام بے بنیاد پروپیگنڈہ پہ کان نہ دھریں واضح رہے کہ جمعہ کو سریاب روڈ ولیجیٹ میں مسجد کے قریب دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔
