دالبندین ( نامہ نگار )بی ایس او پجار دالبندین زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چاغی کے سی ایم اسکالرشپ کو کرپشن کی نظر نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ چاغی میں سی ایم اسکالرشپ میں حق دار اور میرٹ پہ آئے ہوئے طلباء و طالبات کا نام شامل نہ کرنا طلباء کے ساتھ زیادتی ہے سی ایم اسکالرشپ میں والد کو سرکاری ملازم ہونے کا جواز پیش کرکے انہیں اسکالرشپ سے محروم کیا جا رہا ہے بہت سے ایسے طلباء و طالبات ہے جو اس وقت کوئٹہ ملتان اور ملک کے دیگر صوبے میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور بمشکل سے اپنے سمسٹر اور ہاسٹل فیس دے رہے ہے ایسے اسٹوڈنٹس کا حق بنتا پے کہ انہیں اسکالرشپ دیا جاے مگر بار بار گورنمنٹ اور سوشل ویلفیئر کا جواز بنا کہ ان طلباء کو مایوس کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمیٹی اپنے اس فیصلے پہ نظر ثانی کرے اور میرٹ کی بنیاد پہ طلباء و طالبات کو اسکالرشپ دیا جاے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار بلوچستان کی طلباء نمائندہ تنظیم ہے جس ہر وقت طلباء و طالبات کے حقوق کے لئے ہر میدان میں آواز بلند کی ہے طلباء کے حقوق پہ کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جاے گا اور ہر محاز میں طلباء و طالبات کے حقوق کے لئے ہر فورم پہ آواز بلند کرتے رہیں گے






