کراچی،ننھی مروہ قتل کیس، مرکزی ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی،ننھی مروہ قتل کیس، مرکزی ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی: ننھی مروہ قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم نواز کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیاہے جبکہ پولیس نے ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کرلی ہیں۔جمعرات کوکراچی کے علاقے پی آئی بی میں قتل ہونے والی پانچ سالہ مروہ کے قتل اور زیادتی میں ملوث ملزم نواز کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔دوسری جانب پولیس نے ننھی مروہ کیس کی ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کرلی ہیں۔گذشتہ رات مرکزی ملزم نواز کو گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس کے مطابق ملزم کے گھر کا پردہ بھی کچرا کنڈی سے ملا ہے اور ملزم بچی کے گھرکے قریب ہی رہائش پذیرہے۔پولیس کے مطابق ننھی مروہ قتل کیس مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، سنگین جرم ہے دہشتگردی کی دفعہ شامل ہونی چاہیے۔پولیس کے مطابق نوازسمیت 20افراد کو حراست میں لےکرڈی این اے نمونے لیے گئے، سیمپل حاصل کرنے کے بعد اکثریت کورہا کردیا گیا ، ڈی این اے رپورٹس آنے کے بعد اصل مجرم سامنے آئے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز مروہ قتل کیس کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی تھی،جہاں پولیس نے زیر حراست ملزم کو باقاعدہ گرفتار کیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم نواز کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن دوران تفتیش وہ اپنے بیانات مسلسل تبدیل کر رہا تھا،دوران حراست تحقیقات میں بیانات کی تبدیلی کے باعث باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نواز قتل ہونے والی معصوم بچی مروہ کا پڑوسی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!