بلوچستان میں کورونا کے22نئے مریض ، 437افراد کے  نتائج آنا   باقی

بلوچستان میں کورونا کے22نئے مریض ، 437افراد کے نتائج آنا باقی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں کورونا کے22نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں وائر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15621 ہوگی 185 مریض زیر علاج ہیں ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق منگل کے روز بلوچستان کے ایک ضلع میں 22 افراد میں وائرس کی تشخص ہونے کے بعد صوبے میں متاثر ہ مریضوں کی مجموعی تعداد 15621 ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 22مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار290 ہوگی صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد185رہ گئی ہے جبکہ 437افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 146 ہے ،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں اب تک 8786افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ،جن میں سے 615افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!