اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نےمسلم لیگ ن بلوچستان کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پارٹی قیادت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر ہیں جبکہ پارٹی قیادت سے تنازعہ سابق وزیر اعلی ثناءاللہ زہری کو پی ڈی ایم بلوچستان کے جلسے میں نہ بلانے پر ہوا،پی ڈی ایم سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے ثناءاللہ زہری کو جلسے میں مدعو کرنے سے انکار کردیا تھا۔ پارٹی قیادت نے موقف اپنایا تھا کہ ثناءاللہ زہری اڑھائی سال سے ملک میں موجود نہیں رہے اور پی ڈی ایم کے جلسے کا حصہ نہیں بن سکتے،ثناء اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت اور پارٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا،جب ثناءاللہ زہری تحریک کے ساتھ ہیں ہی نہیں تو پھر انہیں پی ڈی ایم جلسے میں کیوں بلایا جائے،وزیراعظم نوازشریف کے منع کرنے کے باوجود ثناء اللہ زہری نے وزارت اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم تنازعہ شدت اختیار کرنے کے بعد جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نےمسلم لیگ ن بلوچستان کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ عبدالقادر بلوچ وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔






