پنجگور : پنجگور پولیس کی کاروائی ٹرمینل ایریا میں مقامی بس ٹرانسپورٹ کے گودام میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے دو مزدوروں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار ایچ ایچ او سٹی توفیق احمد کے مطابق ایس پی پولیس حنیف بلوچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی امام بخش کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک انتہاہی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے توفیق احمد بلوچ کے مطابق ملزم نبیل عرف گبول چتکان بس ٹرمینل ایریا میں مقامی بس ٹرانسپورٹ کے گودام میں ڈکیتی اوروہاں کام کرنے والے دو مزدوروں کو زخمی کرنے کے واقع میں پولیس کو مطلوب تھا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جن سے پولیس تھانہ میں تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے
