کورونا کی دوسری لہرمیں شدت؛ ایک دن میں 26 افراد جاں بحق

کورونا کی دوسری لہرمیں شدت؛ ایک دن میں 26 افراد جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 317 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 317 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 787 ، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 535، خیبرپختونخوا 40 ہزار 022 ، اسلام آباد میں 20 ہزار 694، بلوچستان میں 16 ہزار 026 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 491 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 320 تعداد ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!