آصف زرداری ، چوہدری برادران کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

آصف زرداری ، چوہدری برادران کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹیلیفون کیا۔ آصف علی زرداری نے اس موقع پر میاں نواز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سابق صدر پاکستان نے دوران گفتگو کہا کہ ماں کا انتقال اولاد کے لیے بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے۔ آپ کے اور آپ کے خاندان کے اس غم میں برابر کا شریک ہوں حکومتی اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی نے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ میاں نواز شریف نے چوہدری شجاعت سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی نے نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آپ کی والدہ سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی، وہ ایک انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں اور ہمیشہ بہت پیار سے پیش آتی تھیں۔ چوہدری پرویز الہٰی نے نواز شریف سے کہا کہ آپ کی والدہ تمام خاندان کے لیے ایک شفیق سائبان تھیں۔ چوہدری برادران نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا بھی کی۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی نے میاں نواز شریف کی صحت کے بارے دریافت کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ مجھے گردوں کا انفیکشن لاحق ہے۔ میاں نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سمیت ان کے تمام اہلِ خانہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!