پشاور میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کی فتح کیلئے پر امید ہیں ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

پشاور میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کی فتح کیلئے پر امید ہیں ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پشاور میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کی فتح کیلئے پر امید ہیں ،کھلاڑی جیت کو مقصد بناکر مقابلوں میں حصہ لیں ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جمعرات کے روز شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراﺅنڈ میں28نومبر سے 10 دسمبر تک پشاور میں ہونے والے انڈر 16 نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے جانے والے کھلاڑیوں کو الوداع کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں نوابزادہ لشکری رئیسانی نے پشاور میں ہونے والے نیشنل ٹورنامنٹ میں بلوچستان سے حصہ لینے والی دوٹیموں کے کھلاڑیوں میں ہاکی، بال،شن گارڈ ، ٹریک سوٹ ودیگر سامان تقسیم کیا جبکہ سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے کھلاڑیوں کے سفری اخراجات کیلئے ٹیموں کے کوچز کو دس ہزار روپے کا عطیہ دیا ۔ کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ ہم نے اپنے ہاتھوں میں فتح کی لکیرخودکھینچی ہے صوبے کے کھلاڑیوں نے دوران کھیل یہ عزم کرنا ہے کہ ہم نے کسی صورت شکست نہیں ماننی نہ کسی سے شکایت کریں گے کھیل کے میدان سے واپس جیت کر ہی لوٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کی فتح کیلئے پر امید ہیں ،کھلاڑی جیت کو مقصد بناکراپنے اہلخانہ ، سینئر کھلاڑیوں اور صوبہ کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی تمام جسمانی اوراعصابی قوت جیت پر لگائیں اور جنہوں نے جیت کو اپنا مقصد بنایا ہو انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا ہے ۔ اس موقع پر بلوچستان پیس فورم کے وائس چیئرمین ظفر صدیق، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ودیگر نے بھی کھلاڑیوں کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں الوداع کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!