شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی47ویں برسی2دسمبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائیگی ‘ پشتونخوامیپ

شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی47ویں برسی2دسمبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائیگی ‘ پشتونخوامیپ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سےکرٹرےٹ کے پرےس رےلےز مےں کہا گےا ہے کہ پشتونخواوطن اور برصغےر پاک وہند کے آزادی کے عظےم سالار خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی کی 47وےں برسی2دسمبر کو پورے ملک ،پشتونخواوطن اور بےرون ملک انتہائی عقےدت اور احترام کے ساتھ مناےا جائےگا۔ اس سلسلے مےں مختلف جلسے ، تعزےتی اجتماعات اور سےمےنارز کا انعقاد ہوگا۔ مرکزی جلسہ عام چمن مےں2دسمبر صبح11بجے ہوگا۔ جس سے پارٹی کے محبوب چےئرمےن ملی مشر محمود خان اچکزئی ودےگر مرکزی وصوبائی قائدےن خطاب کرےنگے۔ بےان مےں تمام عوام سے جلسہ عام مےں بھرپور شرکت کی اپےل کی گئی ہے۔ بےان مےںکہا گےا ہے کہ خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی نے زمانہ طالب علمی سے فرنگی سامراج کے خلاف اپنے قومی سےاسی جمہوری جدوجہد کا آغاز کےا تھا۔ خان شہےد کے آزادی کی اعلیٰ اور عظےم نعمت سے محرومی اور انگرےز غلامی کے خلاف بےانئے کی بھرپور عوامی پذےرائی سے خائف حکمران انہےں مسلسل پابند سلاسل رکھا ۔اور ملک کی تشکےل کے بعد خان شہےد جےسے حرےت پسندوں کی قدردانی کی بجائے ملک کے حکمرانوں نے فرنگی استعمار کی پالےسی اپنا کر جمہورےت پسندوں ،آئےن ، فےڈرےشن ،ون مےن ون ووٹ کا مطالبہ کرنے والو ں جس مےں سرفہرست خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی تھے کو پابند سلاسل رکھا اور اس طرح ملک اےک منتخب پارلےمنٹ اور اُس کے تشکےل کردہ آئےن سے 26سال تک محروم رہا اور ملک کواس وقت آئےن ملا جب ملک دولخت ہوچکا تھا۔بےان مےں کہا گےا ہے کہ ملک آج آئےنی ، معاشی ، معاشرتی بحرانوں کا شکار ہے ، عالمی طور پر ےک وتنہا ہے ملک کے عوام تارےخ کے بدترےن مہنگائی ، بےروزگاری کی اذےت ناک صوررتحال سے گزررہے ہےں اس کے اصل محرکات ملک کو 26سال تک آئےن سے محروم رکھنا اور آئےنی اداروں کو فروغ نہ دےنا ، آئےنی اداروں کی مضبوطی کی بجائے ملکی معاملات من پسند افراد واشخاص کے مرضی سے چلانے کی روش اختےار کرنا ، اداروں کے بے وقعت بنانا اور ملکی آئےن بننے کے بعد بھی کئی مرتبہ آئےن کو معطل کرنا ، عوام کی اقتدار پر غاصبانہ قبضہ کرنا اور ملکی عوام کی مفادات کے خلاف آواز بلند کرنے کی سخت ترےن سزائےں ان رہنماﺅں و کارکنوں کو دےناہے جو جمہور کی حق حکمرانی کےلئے آواز بلند کرتے رہے ہےں، سےاست مےں اداروں کی مداخلت ، ملکی امور چلانے کےلئے لےڈر تخلےق کرنا اور اس کو عوام پر مسلط کرنا ،نام نہاد آمرانہ حکومتےں قائم کرنا، ملک کی اہم ترےن رےاستی تےن اہم ستونوں مےں پہلی اہم ستون مقننہ ےا پارلےمنٹ کو بے وقعت بنانا ، ملک کی خارجہ پالےسی پارلےمنٹ سے مرتب کرنے کی بجائے افراد واشخاص سے خارجی ناکام تعلقات استوار کرنے اور اُ س مےں وقتاً فوقتاً اتار چڑھاﺅ اور ناکامی فطری امر ہے خارجی تعلقات ،خارجہ پالےسی کا متبادل نہےں ہوسکتا ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلئے مصنوعی لےڈر شپ ،ملک کی سےاست مےں فوج اور اس کے جاسوسی اداروں کی مداخلت کے خاتمے سے ممکن ہے۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ ملک کی 73سالہ تارےخ مےں خان شہےد کی تشکےل کردہ پارٹی پشتونخوامےپ محمود خان اچکزئی کی سربراہی مےں کبھی بھی کسی آمر اور غےر جمہوری شخص ےا نظام اور پالےسی کی حماےت نہےں کی۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ اگر پہلے دن ملک کو خان شہےد جےسے سےاسی جمہوری وطن دوست اکابرےن کے سےاسی جمہوری لائن پر عمل کےا جاتا نہ ملک ٹوٹتا اور نہ ہی آج جےسے سنگےن معاشی سےاسی آئےنی اور معاشرتی بحرانوں کا سامنا اور نہ ہی بےن الاقوامی تنہائی سے دوچار ہوتا ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ آج ملک پر مسلط کردہ ناکام سلےکٹڈ حکومتےں عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحےت سے محروم ہےں اور خارجی طور پر ناکام ہےں ملک مےں ترقی کا پہےہ رُک گےا ہے ، زرعی ، صنعتی اور معدنی پےداوار مےں 50فےصد کمی ہوئی ہے ۔ ملک سے باہر محنت مزدوری کرنے والوں کی ڈالر بھجوانے پر شادےانے بجانا پرے درجے کی حماقت کے سوا کچھ نہےں اس وقت ملک مےں اپوزےشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور سلےکٹڈ سے نجات مےں اہم کردار ادا کرےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!