پروفیسر ز کا اغواءقابل مذمت ‘ کسی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی‘ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

پروفیسر ز کا اغواءقابل مذمت ‘ کسی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی‘ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءنوا بزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز کے اغواءکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے اپنے چہیتوں کے کہنے پر موجودہ انتظامیہ کو مستونگ کے عوام پر مسلط کیا ہے ، پروفیسرز میں سے کسی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ۔ اپنے مذمتی بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ہفتے کے روز کوئٹہ سے خضدار جانے والے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز پروفیسر لیاقت سنی، پر وفیسر شبیرشاہوانی اورپروفیسر نظام شاہوانی کے مستونگ سے اغواءکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں غیر منتخب افراد کا عمل دخل ہے اور ان غیر منتخب چہیتوں کے کہنے پرصوبائی حکومت نے موجودہ انتظامی سربراہاں کو مستونگ کے عوا م پر مسلط کیا ہے ۔ غیر منتخب افراد کی سفارش پر انتظامی سربراہ کو عوام پر مسلط کرنے والی حکومت موجودہ واقعہ کی ذمہ دار ہے۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے پر وفیسر شبیرشاہوانی اورپروفیسر نظام شاہوانی کے منظر عام پر آنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسرز میں سے کسی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!