چاغی (نامہ نگار ) چاغی کلی سردارتاج محمد خان سنجرانی کے جنوب مغربی ایریا کے درمیان سے آنے والے پانی کے انتہائی بڑے نالے کے اندر سے کلی سخی پیر محمد کے لیئے لگائے گئےکھمبوں کو بغیر سیمنٹ کے لگائے گئے ہیں جو کہ نالے میں پانی آنے کی وجہ سے گر کر ایک بڑے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار اہلیاں کلی سردار تاج محمد خان سنجرانی اور اہلیان کلی سخی پیر محمد درانی نے چاغی پریس کلب چاغی رجسٹرڈ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے لگائے گئے ان کھمبوں کو دیکھ کرہم اہلیاں ششدر ہیں کہ واپڈا اہلکار کس طرح نان ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کر رہےہیں حالانکہ بجلی کےجیسےخطرناک کام کے دوران ہرسطح پر انسانی جانوں کے تحفظ جیسے باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھمبے لگائے اور ان پر تاریں بچھائی جاتی ہیں لیکن متذکرہ کھمبوں کی تنصیب کے دوران انسانی جانوں کی تحفظ کے سلسلے میں ہونے والے تمام ضروری اقدامات کو پاوں تلے روند دیا گیا جو بالکل بھی غلط ہے اور ہم اسے ہرگز قبول نہیں کر سکتے اہلیاں چاغی نے واپڈا حکام سے بھرپور مطالبہ کیا کہ ان تمام کھمبوں کو واپس نکال کر انکے بنیادوں کو سیمنٹ کیئے جائیں تاکہ نالے کے اندر پانی کے زد میں لگائے گئے کھمبے گرنے سے بچ جائیں اور مستقبل میں یہاں کے انسانی جانوں کی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے






