دالبندین (محمد بخش بلوچ سے ) بی ایس او پجار دالبندین زون کے آرگنائزنگ باڈی کا پہلا تعارفی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر کامریڈ وسیم ہوت دالبندین میں منعقد ہوا اجلاس سے دالبندین زون کے آرگنائزر کامریڈ وسیم بلوچ, ڈپٹی آرگنائزر سرفراز بلوچ, آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر اسفندیار بلوچ ,ماجد بلوچ ,امیر معاویہ بلوچ, و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی دولت سے مالا مال ضلع چاغی آج بھی تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے ضلع کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ چاغی جیسے ضلع جہاں اب تک تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان ہے ڈگری کالج میں لیکچراز کی کمی اور ہائی اسکولز میں ایس ایس ٹی ٹیچرز کا نہ ہونا لمحہ فکر ہے انہوں نے کہا کہ جہالت کی خاتمے کے لئے علم کی روشنی ضروری ہے تعلیم ہی وہ شعبہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں آج کا دور قلم کا ہے جس کے ذریعے دنیا میں ایک نامور قوم کے طور پر ابھر سکتے ہیں اجلاس سے زونل آرگنائزر کامریڈ وسیم نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار دالبندین زون نے از سر نو ممبر سازی کا آغاز کیا ہے دالبندین زون میں باقاعدہ طور پر تمام یونٹ کو از سر فعال کرکے ممبر سازی کرے گے تمام یونٹ کا دورہ کرکے یونٹ باڈی تشکیل دی جائے گئ انہوں نے مزید کہا کہ دالبندین زون نے ممبر سازی شروع کی ہے چاغی کے طلباء بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے ممبر بن کر بلوچ قوم بلوچستان اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرے بی ایس او پجار ہی واحد طلباء تنظیم ہے جس نے ہر فورم پہ طلباء کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے






