وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہیں۔ لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ راہزنوں کے ٹولے نے کورونا وائرس جیسے قومی چیلنج پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جن کے نزدیک انسانی جانوں کی وقعت نہیں، وہ عوامی مسائل کب اور کیسے سمجھ سکتے ہیں؟ اپوزیشن نے ہمیشہ غیر ذمے دارانہ رویہ اختیار کیا۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ ملتان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو آئینہ دکھا دیا ہے۔






