دالبندین ، اے سی کا دورہ ،  گرانفروشی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد سبزی فروشوں پر جرمانے عائد

دالبندین ، اے سی کا دورہ ، گرانفروشی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد سبزی فروشوں پر جرمانے عائد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین(محمد بخش بلوچ سے ) اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمدجاوید ڈومکی نے سبزی منڈی کا دورہ کرکے ایس او پیز، صفائی اور نرخ نامے کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے گرانفروشی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد سبزی فروشوں پر جرمانے عائد کیے. اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمدجاوید ڈومکی نے لیویز عملے کے ہمراہ دالبندین کی سبزی منڈی کی دورے کے موقع پر سبزی فروشوں اور وہاں خریداری کرنے والے گاہکوں سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمت معلوم کیے اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مروجہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور صفائی کا جائزہ بھی لیا. عوامی شکایات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انہوں نے متعدد سبزی و پھل فروشوں پر جرمانے عائد کیے اور انھیں تنبیہ کی کہ وہ نرخ نامے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سے باز رہیں بصورت دیگر سخت سزائیں دی جائیں گی. انہوں نے تمام دکانداروں کو نرخ نامہ واضح جگہ پر چسپاں کرنے کی پابندی کرنے کی ہدایت کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!