چیچہ وطنی : تلخ کلامی کے بعد مخالفین کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاؤں 13 گیارہ ایل میں ملزم عثمان کی تین بھائیوں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ پولیس کاکہنا ہےکہ فائرنگ سے تینوں بھائیوں کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے
