نوشکی ،  بلوچستان عوامی پارٹی کے جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشکی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی سے ظہور گل جمالدینی کی رپورٹ : بلوچستان عوامی پارٹی نوشکی کے ضلعی جنرل سیکرٹری و چئیرمین لانگو یوتھ فورس میر عبدالرحمان لانگو کے قیادت میں کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف بی اے پی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ،مظاہرین نے پلے کارڈز قومی اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے سخت نعرے بازی بھی کی ۔ مظاہرین سے بی اے پی کے جنرل سیکرٹری میر عبدالرحمان لانگو ماسٹر رشید مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی مظالم و بربریت کی سخت مذمت کی مقررین نے کہاکہ بھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتی ہے۔نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی گئی ہے،نہتے کشمیریوں کو بھارتی فورسز قتل کررہی ہے عورتوں کی عصمت دری بچوں پر مظالم کی انتہا کردی گئی ہے،عالمی دنیا کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے او آئی سی کے جانب سے کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کرنے پر برادر اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی کشمیریوں کے ساتھ ظلم ناانصافی اور بربریت کے خلاف موثر کردار ادا کریں گے پاکستان کے عوام اور بلوچستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور کشمیر پر ظلم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت کے جانب سے کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور کشمیریوں کو انصاف فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!