استعفے اسپیکر کو بھجوائیں منظور کر کے ضمنی انتخابات کروا دیں گے ‘ جام کمال

استعفے اسپیکر کو بھجوائیں منظور کر کے ضمنی انتخابات کروا دیں گے ‘ جام کمال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت مستحکم ہے ،ہمیں استعفوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے بلوچستان میں اب تک تو صرف ایک دو اپوزیشن اراکین کے استعفی آئے ہیںاستعفی دینے والے اسے منظوری کیلئے اسپیکر کو بجھوائیں ہم ضمنی انتخابات کروا دیں گے ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں عددی اعتبار سے ہمیں 42اراکین کی حمایت حاصل ہے اپوزیشن کے پاس بائیس ووٹ ہیں اسمبلی رکنیت سے استفیٰ دینے کا بڑا آسان طریقہ ہے کہ اسپیکر کے سامنے سائن کرکے دے دیں جہاں فورا منظور ہو جائے گا مگر ہمیں پتہ ہے کہ سارے استعفے کہیں اور جمع ہو رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمہوری نظام میں استعفے مسئلے کا حل نہیںہےںسیاستدان استعفی دینے کیلئے سیاست کے میدان میں نہیں آتے وزیر اعلیٰ جام کمال نے مزید کہا کہ ملک میں قومی سطح کے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے سیاستدانوں کا کام ہی ڈائیلاگ کرنا ہے جس کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کے حوالے سے صرف پروپگینڈہ کیا جارہا ہے گودار کو سیل کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے گودار میں بھی کوئٹہ سیف سٹی طرز کے پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے گوادر جب بنے گا تو کچھ زون ایسے ہیں جنہیں تحفظ دینا ہے اپوزیشن گودار کے مسئلے پر سیاست کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کچھ عناصر گوادر کی ترقی کو نہیں دیکھنا چاہتے دشمن عناصر کو جب بھی موقع ملے گا وہ گودار کو نشانہ بنائیں گے گودار میں جو بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ا±ن میں مقامی افراد کی مرضی شامل ہے صوبے کی سیکورٹی کیلئے پالیسی بنائی ہے وزیر بلوچستان جام کمال نے کہاکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، افغان ایران بارڈر پر باڑ لگنے سے بھی دہشت گردی میں کمی آئی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے پالیسی بنائی ہے کہ ہر ضلع میں کیڈٹ ، بی آر سی یا ایلمنٹری کالج میں سے ایک ضرور ہوگا،ہائی ویز پر ٹرامہ سینٹرز بنانے کی ذمہ داری این ایچ اے کی بنتی ہے، ہم نے ہائی ویز پر اب تک 13 ٹرامہ سینٹر بنائے ہیں، ہائی ویز پر اگلے سال تک 25 ٹراما سینٹرز مکمل ہو جائیں گے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!