اسلام آباد : ملک بھر میں کرونا وبا کی دوسری لہر میں شدت برقرار ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 3 ہزار سینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار پانچ سو بیاسی ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 40 ہزار 202 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جب کہ 3 ہزار سينتاليس افراد ميں وائرس کی تصديق ہوئی ہے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار چھ سو ترپن ہوگئی ہے
